سابق صوبائی وزیر اسلم بلیدی کی قیادت میں بارڈر ایکشن کمیٹی کے وفد کی ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات

88

کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):سابق صوبائی وزیر اسلم بلیدی کی قیادت میں بارڈر ایکشن کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کی، جس میں بارڈر کی بندش سے پیدا ہونے والے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفد نے کہا کہ پاک ایران سرحد کی بندش سے سرحدی علاقوں میں اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروری سامان کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، اس لیے بارڈر ٹریڈ بحال کرنے میں ضلعی انتظامیہ کردار ادا کرے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مشکلات کا ادراک ہے تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بارڈر بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ مسئلہ محکمہ داخلہ، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے۔