سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب پر قاتلانہ حملہ،مقدمہ درج،پولیس زرائع

75
FIR

مظفرگڑھ۔ 20 جنوری (اے پی پی):سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی پر تھانہ صدر لیہ کی حدود چک نمبر 133 ٹی ڈی اے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

پولیس زرائع کے مطابق سابق ایم پی اے اور سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی پر چک نمبر 133 ٹی ڈی اے میں بابر علوی کے ڈیرے پر مبینہ ملزمان وقاص عرف وکی اور ریحان کمبوہ نے فائرنگ کی۔سابق ایم پی اے اور ان کے میزبان بابر علوی نے نیچے لیٹ کر جان بچائی، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس تھانہ صدر لیہ نے رفاقت گیلانی کے میزبان بابر علوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔