صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے حلقہ ایل اے-16 شرقی باغ سے استحکام پاکستان پارٹی
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان سے حلقہ ایل اے-16 شرقی باغ سے استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی چوہدری اعجاز احمد کھٹانہ نے ملاقات کی۔
یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران حلقہ ایل اے-16 شرقی باغ کی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید بھی موجود تھے۔








