25.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںسابق وزیراعظم آزاد کشمیر و پیٹرن انچیف سردار تنویر الیاس نے کے...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و پیٹرن انچیف سردار تنویر الیاس نے کے ایس ایل ٹرائلز کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

راولپنڈی ۔25اپریل (اے پی پی):سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و پیٹرن انچیف سردار تنویر الیاس نے کے ایس ایل ٹرائلز کا افتتاح کردیا۔ایوب پارک راولپنڈی میں پیٹرن انچیف و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے ٹرائلز کا باضابطہ آغاز کیا۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کے ایس ایل کا مقصد نیا ٹیلنٹ سامنے سمیت نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانا ہے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سے کے ایس ایل کی منظوری دینا قومی اداروں کی طرف سے اس لیگ پر اعتماد کا اظہار ہے،کے ایس ایل صرف کرکٹ نہیں

نوجوان نسل کی تعمیر نو کا مشن ہے۔کشمیر سپریم لیگ کیلئے مظفرآباد ڈویژن کے ٹرائل ایوب نیشنل پارک کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں منعقد ہوئے۔ٹرائلز میں سابق قومی کھلاڑی یاسر حمید،سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نزیر، عامر نزیراور پہلی کشمیری خاتون قومی کرکٹر نتالیہ پرویز نے ٹرائلز لئے۔چیئرمین کے ایس ایل نے کہا کہ ٹرائلز میں پانچ سو سے زائد پلیئرز نے رجسٹریشن کرائی ، سلیکٹ ہونے والے پلیئرز کشمیر سپریم لیگ کی ڈرافٹنگ میں شامل کئے جائیں گے۔سلیکٹ نہ ہونے والے باقی پلیئرز کو بھی فیوچر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں