اسلام آباد ۔ 06 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں نے ملاقات کی ۔ اتوار کو مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر پرویز رشید، نومنتخب سینیٹر داکٹر آصف کرمانی، لیگی رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور اسلام آباد میڑو پولیٹن کارپوریشن کے میئر شیخ انصر عزیز نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے اتوار کوپنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں بدھ کو محمد نواز شریف کے جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور جانے کے حوالے سے انتظامات پر مشاورت کی گئی۔