سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

70

اسلام آباد ۔یکم مارچ (اے پی پی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے بنی گالہ گھر کے جعلی سرٹیفیکیٹ کی بات کل سے عام ہے، اس سلسلے میں حقائق سامنے آنے کے بعد بات کروںگا، عمران خان نہیں ہوں کہ کان میں جھوٹی سچی بات پڑے اور اس پر میڈیا کے سامنے بولنا شروع کر دوں۔ جمعرات کو یہاں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کل سے عمران خان کے بنی گالہ کے گھر کا مسئلہ چل رہا ہے، اپنے وکلا اور دیگر سے عمران خان کی اراضی سے متعلق جعلی دستاویزات کی خبروں کا جائزہ لے رہا ہوں۔