سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی راولپنڈی سے لاہور روانگی کے موقع پر 800 سیکورٹی اہلکار مامور کئے گئے

102

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی پنجاب ہاﺅس راولپنڈی سے لاہور روانگی کے موقع پر اسلام آباد کی حدود میں سیکورٹی کیلئے 800 سیکورٹی اہلکاروں کو مامور کیا گیا۔ وفاقی پولیس کے حکام کے مطابق نواز شریف پنجاب ہاﺅس راولپنڈی میں قیام کے بعد جمعرات کو دوپہر ساڑھے 12 بجے لاہور کیلئے روانہ ہوئے تو روٹ کے مطابق وہ راولپنڈی کچہری سے دارالحکومت اسلام آباد کی حدود سے گزر کر روات سے ہوتے ہوئے لاہور روانہ ہوئے۔ اس موقع پر ان کی فول پروف سیکورٹی کیلئے وفاقی پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے تحت 800 سے زائد پولیس اہلکاروں کو مامور کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی کیلئے وفاقی پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی کے جوان، پولیس کمانڈوز اور رینجرز کے جوان بھی تعینات کئے گئے تھے۔