لندن ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ احتساب عدالت میں اپنے اور اپنے خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک آمد پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ واضح رہے …
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک آمد پر صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
لندن ۔ 3 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ احتساب عدالت میں اپنے اور اپنے خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بارے میں تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں لندن میں ہارلے سٹریٹ کلینک آمد پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی 10 ماہ تک سماعت جاری رہنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔







