لندن ۔ 8 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل سے متعلق وکلاءکے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ بات انہوں نے اتوار کو یہاں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو بھی قانونی طریقہ کار ہے وہ ہمارے وکلاءفالو کریں گے۔