اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میری نااہلی کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی، آپ کو فخر ہوناچاہیے کہ آپ کے پارٹی سربراہ کا دامن صاف ہے، کوئی خوردبرد یا خیانت کی ہوتی تو خود استعفیٰ دے دیتا، ملک کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہوں،میرے ساتھ جو سلوک ہوا اس کی توقع نہیں تھی، ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری ہونی چاہیے، بدقسمتی سے کچھ نو وارد سیاستدانوں نے الزامات اور تہمتوں کی حد کردی، یہ نو وارد سیاستدان اب خود الزامات میں گھرے ہوئے ہیں، یہ لوگ وہ ہیں جن کے پاس ذرائع آمدن بھی نہیں تو پھر پیسہ کہاں سے آیا،خلوص دل اور عزم سے اس ملک کی خدمت کی ہے،میں ایک سپاہی ہوں جو پاکستان کے لیے لڑتا ہے اور مورچے پر کھڑا ہوتا ہے، میں آخری وقت تک پاکستان کے لیے مورچے پر کھڑا رہوں گا،،پہلا دھرنا، دوسرا دھرنا اور پھر پاناما ، اس کے باوجود اندھیرے چھٹ رہے ہیں ۔ ہفتہ