- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف (کل ) منگل کو نیب عدالت میں پیش ہوں گے جس کے بعد وہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔ پیر کو پنجاب ہاﺅس کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچنے کے بعد اپنے رفقاءکے ساتھ ملے ہیں، ملاقاتوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف قانونی ماہرین اور مشیروں سے بھی قانونی امور پر مشاورت کریں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71008
- Advertisement -