سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس سے پیپلز پارٹی کے رہنما سردار مختار احمد کی ملاقات

28

اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے پیپلز پارٹی کے رہنما سردار مختار احمد خان نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر احمد صغیر چغتائی، ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد محمد خالد اعوان، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نثار الرحمان عباسی، کونسلر صاحبان اور کارکنان بھی ہمراہ تھے۔