سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور فریال تالپور نے مل کر آزاد کشمیر کے 45 ارب روپے لوٹے،آزادکشمیر کے عوام عمران خان کے بیانیہ کوووٹ دیں،علی امین گنڈاپور

58

ڈڈیال ۔3جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اور فریال تالپور نے مل کر آزاد کشمیر کے 45 ارب روپے لوٹے،آزادکشمیر کے عوام عمران خان کے بیانیہ کوووٹ دیں،انہیں گلگت بلتستان کی طرح ترقیاتی پیکیج دیں گے۔

ہفتہ کو قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ میں پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری ظفر انور کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید نے فریال تالپور کے ساتھ آزاد کشمیر کے فنڈز لوٹنے کا گٹھ جوڑ بنایا،فریال تالپور اور چوہدری مجید نے آزاد کشمیر کے 45 ارب روپے لوٹے،آزاد کشمیر میں عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو چھٹی کا دودھ یاد کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومتوں نے قرضے لے کر ہماری عزت اور خودداری کو گروہی رکھاعمران خان قوم کی خودداری اور عزت واپس دلا رہا ہے۔