- Advertisement -
لاہور۔4جنوری (اے پی پی):سابق وزیر اعظم اور قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں cکل (اتوار) کو منائی جائے گی ۔اس سلسلے میں پارٹی کے لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام کل (5جنوری)بروز اتوار 3بجے پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاون میں سیمنار اور کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو اس کا متفقہ آئین ،عام آدمی کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے علاوہ ووٹ کا حق دیا۔پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کرانے کا اعزاز بھی ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل ہے جبکہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے اور ڈاکٹر عبد القدیر کو ہالینڈ سے پاکستان لانے کا سہرا بھی بھٹو کے سر جاتا ہے۔
- Advertisement -