سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیش، فرد جرم کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر

76

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہو گئے، عدالت نے نیب کے تین ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش ہوئے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں اورکارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ریفرنسز کی سماعت کے آغاز میں ہی کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا، فاضل جج نے سابق وزیراعظم کو حاضری لگانے کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی