- Advertisement -
لاہور۔31مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے عید الفطر کی نماز جاتی عمرہ رائیونڈ میں اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ ادا کی۔
نماز کے بعد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ساتھ خاندان کے مرحوم بزرگان کی قبور پر حاضری دی۔ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز نے میاں محمد شریف، بیگم کلثوم نواز، عباس شریف اور دیگر مرحومین کی قبور پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیں کیں۔ قبروں پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
- Advertisement -
اس موقع پر محمدنواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے محفل میلاد شریف میں بھی شرکت کی، جہاں نبی کریمﷺکی شان میں عقیدت کے گلدستے پیش کیے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577571
- Advertisement -