
شیخوپورہ۔18 فروری(اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی یہ ثابت کردے کہ نواز شریف نے دس روپے کی بھی رشوت لی ہو اور قو می خزانے کولوٹاہو ساری عمر کے لیے سیاست سے ریٹائر ہوجاونگا، ، پیچھے ہٹنے والے نہیں ‘ 2018ءکے عا م انتخابات میں سا زشی عنا صر سے بدلہ لیں گے، ان خیالات کا اظہا ر انہوںنے شیخو پو رہ میں ایک بہت بڑے عوامی جلسہ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے ورکرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ ہوں اوراللہ ہمار ے ساتھ ہے‘آپ نے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے‘آج میں نیا شیخوپورہ دیکھ رہاہوں،انتخابات لڑنے والوں کو کا میا بی کی مبارکباد دے دو ، محمدنواز شریف کا آج آپ نے ہاتھ تھاما ہے، مجھے موقع ملا تو شیخو پورہ کی بھر پور خدمت کرونگا ‘بجلی آرہی ہے، غربت ختم ہو رہی ہے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں‘ فولادی جسم رکھتے ہیں، محمد نواز شریف نے کہا کہ آج سب میرے دشمن بنے ہوئے ہیں اور مجھ سے انتقام لینا چاہتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم ملکر پاکستان کی قسمت کو بدلےں گے‘ میں اپنی بہنوں ،بچوں ،بیٹیوں اورماوں سے کہتاہوں کہ ووٹ کو عزت دو‘ سی پےک منصوبہ ہم نے شروع کیا، انہوں نے کہا کہ2018 ءمیں انگلی اٹھانے والوںکے ڈبے خالی نکلےںگے ،پی پی پی کی تو ویسے ہی چھٹی ہوگئی ہے ، یہاںمیاں جاوید لطیف،رانا تنویر،برجیس طاہر میر ے جانثا ساتھی ہیںاور مجھے ان سب پر زیادہ نا ز ہے۔