سرگودھا ۔ 28 فروری (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ میرے خاندان اور میری ذات پرلگائے گئے کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوںگے، کوٹ مومن کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیںکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی ترقی وخوشحالی کے مشن پر عمل پیرا ہے،آپ کے قائد نواز شریف کو صرف اس بات پرنااہل کیاگیاکہ اس نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی، آپ بھائیوںنے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانا ہے تاکہ آپ کے ووٹ کے تقدس کو بحال کروایاجاسکے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کوکوٹ مومن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔