لاہور۔14 اگست (اے پی پی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے وطن عزیز کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضر ی دی اورپھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔سابق وزیر اعظم کی مزار اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال ،وفاقی وزیر تجارت و مسلم لیگ ن لاہورکے صدر پرویز ملک ،وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،حمزہ شہباز ،سینیٹر آصف کرمانی ،سینیٹر پرویز رشید، زعیم قادری،خواجہ احمد حسان ،میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید ،سیف الملوک کھوکھر ،شیخ روحیل اصغر ،رمضان صدیق بھٹی ،خواجہ عمران نذیر سمیت لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔سابق وزیر اعظم نے مزار اقبالؒ پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66122