سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کا یورپ کے معروف تھنک ٹینک "ایگمونٹ ” کادورہ

75

برسلز۔12جون (اے پی پی):سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے یورپ کے معروف تھنک ٹینک "ایگمونٹ ” کادورہ کیا۔ایگمونٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر پال ڈی وٹ نے پارلیمانی وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

جمعرات کو سفارتخانہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ایگمونٹ رائیل انسٹیٹوٹ میں جنوبی ایشیائی خطے میں حال میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفصل نقطہ نظر پیش کیا اور قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔