مظفرگڑھ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):مظفرگرھ شہر میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات،ڈاکو لاکھوں روپے کا سونا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ،جھنگ روڈ پرانی چونگی نمبر 2 پر واقع سابق وزیر مملکت مہر ارشاد احمد سیال کی بہن کے گھر 5 مسلح ڈاکو دن دیہاڑے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے
،اہل خانہ کے مطابق 5 ڈکیت گھر سے 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا 16 تولے سونا اور تقریباً 4 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے،واردات کے بعد تھانہ سٹی پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔