ایبٹ آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی نے محمد شعبان عباسی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ یونین کونسل سیر غربی کے گاﺅں بٹناڑہ میں محمد شعبان عباسی کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔