شیخوپورہ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر میاں محمد جاوید لطیف کے بھائی میاں اختر لطیف طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے ۔
ان کے انتقال کی خبر میاں جاوید لطیف کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے جلسہ کے دوران دی گئی جہاں وہ خطاب کے فوری بعد واپس شیخوپورہ کیلئے روانہ ہوگئے ۔میاں اختر لطیف گزشتہ کئی سالوں سے گردہ کے عارضہ میں مبتلا تھے ،وہ لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج خالق حقیقی سے جاملے۔