سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

99
سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب

کوئٹہ۔ 17 دسمبر (اے پی پی):سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ بلوچستان ہاکی ایسوسیی ایشن کے چیئرمین نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی کی زیر صدارت بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن منعقد ہوا۔

اجلاس میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدے داران سمیت سینئر ہاکی پلیئرز اور کانگریس ممبران شریک تھے ،اجلاس میں بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن ایشن کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو اور مشاورت کی گئی۔ شہید نوابزادہ میر محمد ہارون خان رئیسانی کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے تمام ممبران اور عہدے داران کی مشاورت کے ساتھ چیئرمین بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد کو بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کرنے کی منظوری دے دی

،بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر ممبران کو آل بلوچستان نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے کہ احکامات جاری کئے گئے۔

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید امین ، سیکرٹری فنانس اور کوآرڈینیٹر پاکستان ہاکی فیڈریشن برائے بلوچستان شرافت اسلام بٹ کوگزشتہ عرصے سے بلوچستان ہاکی کے لیے بہترین کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور آل بلوچستان شہید نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے انعقادکیلئے سپانسرشپ اور دیگر عملی اقدامات کرنے پر مبارکباد پیش کی۔