سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق اور مشیر وزیراعظم اختیار ولی خان کی جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد

90

پشاور۔ 12 مارچ (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور وزیر اعظم کے مشیر اختیار ولی خان گزشتہ روز جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ گئے۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر ان کے بھائی نائب مہتمم جامعہ مولانا راشد الحق سمیع اور سیاسی جانشین مولانا عبدالحق ثانی سے تعزیت کی۔ اس موقع پر مولانا لقمان الحق حقانی اور مولانا اسامہ سمیع بھی موجود تھے۔

تعزیت کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مولانا حامد الحق شہید امن کے داعی تھے، ان کو شہید کرنے والے عناصر پاکستان میں امن کا قیام نہیں چاہتے،ان کی شہادت قومی المیہ ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم پانچ سال قومی اسمبلی میں اکٹھے رہے، ان کی دینی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر پوری قوم سوگ میں ہے۔