37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںسابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نواب کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے...

سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نواب کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

- Advertisement -

پشاور۔ 13 مئی (اے پی پی):سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نواب نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، اسسٹنٹ کوچ پی سی بی جنید خان، پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات گوہر انقلابی ، صوبائی راہنماء فضل حسین بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں صوبہ میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کی آبادی نوجوان نسل کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہے ،ان میں مثبت سوچ کے تحت مقابلہ کا رجحان جنم لیتا ہے اور قیام امن میں مددگار ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کا سافٹ امیج اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں کا فروغ بنیادی کردار ادا کرسکتا ہے ۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں سب سے زیادہ کھلاڑی ہمارے صوبہ سے ہیں جو اس صوبہ کے ٹیلنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر نواب نے گورنر خیبرپختونخوا کے جذبات و اقدامات کو حوصلہ افزاقرار دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596392

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں