سابق کرکٹ کپتان شاہد آفریدی کی شادی کی بیسویں سالگرہ ،

117

لاہور۔21اکتوبر (اے پی پی):کرکٹ کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی شادی کی بیسوں سالگرہ کا دن بھول گئے جبکہ اہلیہ کے یاد دلانے کے بعد بوم بوم آفریدی نے اس اہم دن کو بھولنے پر معافی مانگی۔ شاہد آفریدی نے شادی کے بیس سال مکمل ہونے پر اہلیہ کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پر بھی جاری کی ہیں۔شاہد آفریدی اور نادیہ شاہد کی شادی 2000 میں ہوئی تھی۔ پانچ بیٹیوں کے والد بوم بوم آفریدی نے اس دن کی مناسبت سے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی اہلیہ کو بہترین لائف پارٹنر قرار دیاہے۔نادیہ شاہد نے بھی اپنے اکائونٹ پر شوہر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بہترین شوہر، بہترین انسان اوربہترین دوست قرار دیاہے۔