اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سابق کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہید صفوت غیور کی غیر متزلزل بہادری اور عظیم قربانی ہمارے دلوں میں نقش رہے گی۔ انہوں نے شہید کی روح کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔