ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 14 فروری سے اسلام آباد میں شروع ہو گی، صباء شمیم جدون

127

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 14 فروری سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمن ونگ) کی صدر میڈم صباء شمیم جدون نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

اور 22 ممالک کے 487 کھلاڑی ساتویں ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپئن شپ 2025 میں شرکت کریں گے۔ پومسے کے ایونٹ میں 110 کھلاڑی، جونیئر کیوروگی میں 100 کھلاڑی اور سینئر کیوروگی کے ایونٹ میں 277 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ 20 فروری تک جاری ہے۔