ساتویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ (مرد /خواتیں) جونیئر17 سے 19 فروری 2023 تک پشاور میں ہو گی

159

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):ساتویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ (مرد /خواتیں) جونیئر17 سے 19 فروری 2023 تک پشاور میں ہو گی۔ اس حوالے سےتمام صوبائی اور ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی ہے۔ ہفتہ کو پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کی جانب سے سائیکلنگ لائسنس بنوانے کیلئے پاکستان سائیکلنگ کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے تمام الحاق شدہ یونٹس کیلئے تاریخ 10 جنوری 2023 ہے اس پہلے اپنے سائیکلسٹوں کے لائسنس تجدید کرائے جائے۔

تمام سائیکلسٹوں کو اطلاع دی جارہی ساتویں نیشنل روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ (مرد /خواتیں) جونیئر 17 سے 19 فروری کو پشاور میں ہوگی۔جس کے لئے آپ بھر پور تیاری کریں اور ایونٹ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا چناو کیا جائے اور قومی ان بہترین کھلاڑیوں کا قومی کیمپ لگایا جائے گا جو ایشین روڈ چمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرے گی ۔