سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت 22.9 ملین ٹن تک بڑھ گئی، آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن

115

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17ءکے پہلے 7 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 22.9 ملین ٹن تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران فروخت کا حجم 21.3 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2016-17ءکے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 7.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔