سات پاکستانی کمپنیاں شمالی امریکہ کے اے آئی ایم ایکسپو میں شرکت کریں گی

81
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):پاکستان کی سات کمپنیاں شمالی امریکہ کے سب سے بڑے پاور سپورٹس ٹریڈ شو اے آئی ایم ایکسپو میں شرکت کریں گی۔ لاس ویگاس کنونشن سینٹر میں 6 سے 8 فروری تک منعقد ہونے والی ایکسپو میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) اور لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل کے اشتراک سے قائم پاکستان پویلین میں پاکستانی کمپنیاں موجود ہوں گی۔

اے آئی ایم ایکسپو شمالی امریکہ کی پاور سپورٹس انڈسٹری کے لئے سب سے اہم ایونٹ ہے جو صنعت ، میڈیا اور ڈیلرز کو ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور کاروباری اداروں کو نمائش والے برانڈز، ڈسٹری بیوٹرز، مینوفیکچررز اور ڈیلرز کے درمیان بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے اکٹھا کرتا ہے۔

ویتنام میں پاکستان کی سفیر ثمینہ مہتاب نے ویتنام کے تاجروں کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پاکستان سے ویتنام کو زرعی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دریں اثنا بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف نے آر سی ایس آئی بحرین کے صدر سمیر اوتوم سے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔