کوئٹہ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اورماڑہ سہراب مگسی نے خبردار کیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، ماہی گیر 7 سے 9 دسمبر تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر جانے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے پروینشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کی جانب سے اطلاع ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 7 سے 9 دسمبر 2024 کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ماہی گیر درج بالا ایام میں گہرے سمندر جانے سے گریز کریں۔ مزید بتایا کہ اپنی کشتیاں اور ماہی گیری آلات کو محفوظ مقامات پر رکھیں تاکہ کسی قسم کی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں ۔