ساحل اور جھیل چاڈ کے لیے سعودی ڈونر کانفرنس قابل ستائش ہے، اقوام متحدہ

96
United Nations
United Nations

جدہ ۔28اکتوبر (اے پی پی):قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ڈونر کانفرنس کے انعقاد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔العربیہ کے مطابق ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر ہونے والوں اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ڈونر کانفرنس نے ہفتے کے روز جدہ میں اپنا کام ختم کیا۔

اس کانفرنس میں 10 سے زیادہ ڈونر ممالک، اداروں اور تنظیموں نے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایک ارب 100 ملین ڈالر سے زیادہ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کے اعلان کے مطابق خطے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عطیات کا وعدہ کیا گیا۔ڈاکٹر الربیعہ نے مملکت کے اضافی 30 ملین ڈالر کے وعدے کا اعلان بھی کیا جس سے 2024 کے آغاز سے ساحل اور جھیل چاڈ کے ممالک کے لیے مختص کردہ کل رقم 51 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ساحل اور جھیل چاڈ میں بحرانوں کے حل کے لیے سعودی عرب نے سٹریٹجک ردعمل کا طریقہ کار اختیار کیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب جس کی نمائندگی کنگ سسلمان ریلیف سنٹر نے کی نے اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون سے جدہ شہر میں ساحل اور جھیل چاڈ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ایک ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کی۔ اس کانفرنس کے لیے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے امور اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا تعاون بھی رہا۔یہ کانفرنس متاثرہ آبادیوں بشمول بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے والے انسانی اور ترقیاتی اقدامات کے لیے وسائل کو متحرک کرنے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔