سارک چیمبر کے نائب صدر اور پاک امریکہ بزنس کونسل کے چیئرمین افتخار علی کاسارک ممالک کے تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد سے خطاب

لاہور ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سارک چیمبر کے نائب صدر اور پاک امریکہ بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے امریکہ اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطہ میں پائیدار امن کےلئے افغانستان بارے اعتماد کی کمی کو دور کرنے کےلئے پائیدار اور نتیجہ خیز اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بات سارک کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے تاجروں …

لاہور ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سارک چیمبر کے نائب صدر اور پاک امریکہ بزنس کونسل کے بانی چیئرمین افتخار علی ملک نے امریکہ اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطہ میں پائیدار امن کےلئے افغانستان بارے اعتماد کی کمی کو دور کرنے کےلئے پائیدار اور نتیجہ خیز اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بات سارک کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ معروف تاجر رہنما اور سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے کہا کہ خطہ میں امن کے قیام کے لئے پاکستان ناگزیر ہے اور دہشتگردی کے خاتمہ کےلئے پاکستان کے بغیر امریکہ کی کوئی بھی پالیسی سود مند نہیں ہوگی۔ تاہم امریکہ کے بھارت اور پاکستان کے معاملہ میں کھلم کھلا دو غلے پن اور بھارت کے ساتھ مل کر خفیہ بلیم گیم کرنے سے پاکستان اور امریکہ کے مابین اعتماد کی کمی ہوئی اور دونوں ممالک کے مابین دوریاں پیدا ہوئیں۔