حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا،شیخ آفتاب احمد

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا،شیخ آفتاب احمد

حضرو 24 جون (اے پی پی):مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اپنی زندگی میں پاکستان کی دنیا بھر میں انتی عزت نہیں دیکھی جنتی آج دیکھی ہے ایران کے صدر کا دورہِ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ، حاجی احسان خان، طلال اشرف بٹ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا امریکہ ایران کشیدگی کے خاتمے کے بعد پوری دنیا نے سکھ کا سانس لیا اس جنگ کو ختم کرنے میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ناہب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اہم کردار ادا کیا، پاکستانی قیادت نے دن رات ایک کر کے جنگ ختم کروائی اسی کوشش کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ْ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کا دورہِ پاکستان کامیابی سے ہم کنار ہوا ،دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دیا چند روز بعد دیگر اشیاء نوش کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی آنے والے دنوں میں عوام بڑی خوشخبریاں سنیں گے ۔