ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی فراہمی اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں توانائی کے رابطوں اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں توانائی کے رابطوں اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ماچھیکے-تھلیاں-تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری عمل میں آئی۔ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں کے درمیان تیل کی ترسیل کیلئے ایک اہم اور سٹریٹجک راہداری فراہم کرے گا۔

وائٹ آئل پائپ لائن سے ایندھن کی فراہمی کا نظام مزید مؤثر ہوگا اور ترسیلی اخراجات میں کمی آئے گی۔ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ ملکی توانائی تحفظ کو مضبوط بنانے اور توانائی انفراسٹرکچر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پائپ لائن منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید تقویت ملے گی۔ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے فروغ اور کلیدی انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔