وفاقی وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے کہاہے کہ بارکلیز نے پاکستان کے معاشی مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خودمختار قرضوں کی درجہ بندی بہتر کر دی۔بدھ کویہاں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے معروف بین الاقوامی مالیاتی ادارے بارکلیز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیشرفت کو تسلیم کرتے ہوئے ملک کے خودمختار قرضوں کی درجہ …
بارکلیز کی رپورٹ سے عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی معاشی سمت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے، خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ کے مشیرخرم شہزاد نے کہاہے کہ بارکلیز نے پاکستان کے معاشی مستقبل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خودمختار قرضوں کی درجہ بندی بہتر کر دی۔بدھ کویہاں سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے معروف بین الاقوامی مالیاتی ادارے بارکلیز نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت پیشرفت کو تسلیم کرتے ہوئے ملک کے خودمختار قرضوں کی درجہ بندی اوور ویٹ کر دی ہے،اس اقدام سے عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان کی معاشی سمت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہے ۔
بارکلیز کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن اور مالیاتی نظم و ضبط میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے باعث ملک کے معاشی اشاریوں میں استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے ، پاکستان نے حالیہ عرصے میں معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و نسق اور بیرونی شعبے میں بہتری کے ذریعے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں اہم پیشرفت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ رپورٹ میں پاکستان کے جغرافیائی محلِ وقوع کو بھی غیر معمولی اہمیت دی گئی ہے۔ بارکلیز کے مطابق پاکستان مشرقِ وسطی، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان ایک اہم تجارتی اور اقتصادی راہداری کی حیثیت رکھتا ہے جو مستقبل میں علاقائی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، اگر پاکستان موجودہ معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور استحکام کی پالیسیوں پر عمل جاری رکھتا ہے تو مستقبل میں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید بہتری کے امکانات موجود ہیں۔
اس کے نتیجے میں پاکستان کے لئے عالمی مالیاتی منڈیوں سے قرضوں کا حصول نسبتاً آسان اور کم لاگت پر ممکن ہو سکتا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ متوقع ہے۔مشیرخزانہ نے کہاکہ بارکلیز کی جانب سے پاکستان کے خودمختار قرضوں کی درجہ بندی میں بہتری بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان کی معاشی بنیادیں بتدریج مضبوط ہو رہی ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے اور سرمایہ کار ملک کے معاشی امکانات کو زیادہ مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔
رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان معاشی استحکام، مالیاتی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہے اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں ملک کی ساکھ میں بتدریج بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔








