گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضلع مہمند کےنمائندہ وفد نے ڈاکٹر عالم زیب مہمند کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر ہاوس کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے۔
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر عالم زیب کی قیادت میں ضلع مہمند کےنمائندہ وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضلع مہمند کےنمائندہ وفد نے ڈاکٹر عالم زیب مہمند کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر ہاوس کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا بھی موجود تھے۔وفد نے گورنر کو ضلع مہمند کو درپیش مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا، جن میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، مچنی پل کی تعمیر و بحالی، ضلع مہمند کے 25 دیہات کو درپیش بنیادی سہولیات کی کمی، رابطہ سڑکوں اور دیگر ترقیاتی امور شامل تھے۔
وفد نے گورنر کو آگاہ کیا کہ مذکورہ مسائل نہ صرف عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہے ہیں بلکہ علاقے کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی رکاوٹ بن رہے ہیں۔ خصوصاً بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار، تعلیم اور گھریلو زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ مچنی پل کی اہمیت علاقے کے عوام کے لیے ایک بنیادی رابطہ اور سفری ضرورت کی حیثیت رکھتی ہے۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ اٹھائے جائیں ۔








