پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی کابینہ کی جانب سے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او ) سروسز کے پالیسی فریم ورک کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے بعد پاکستان میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر لائسنسز کے اجراء کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
پی ٹی اےنے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر لائسنسز کے اجراء کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی کابینہ کی جانب سے موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر (ایم وی این او ) سروسز کے پالیسی فریم ورک کی منظوری اور نوٹیفکیشن کے بعد پاکستان میں موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر لائسنسز کے اجراء کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔بدھ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق دلچسپی رکھنے والے ادارے منظور شدہ پالیسی فریم ورک اور پی ٹی اے کی لائسنسنگ شرائط کے مطابق موبائل ورچوئل نیٹ ورک آپریٹر لائسنس کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
ان کو یہ اجازت ہوگی کہ وہ لائسنس یافتہ موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ معاہدوں کے تحت اپنی برانڈنگ کے ساتھ ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کریں۔ایم وی این او لائسنس 15 سال کی مدت کے لئے جاری کئے جائیں گے بشرطیکہ متعلقہ ریگولیٹری شرائط و ضوابط کی مکمل پاسداری کی جائے۔ اہلیت کے معیار، درخواست دینے کے طریقہ کار اور لائسنس کی شرائط و ذمہ داریوں کی تفصیلات ایم وی این او لائسنس ٹیمپلیٹ میں دستیاب ہیں۔








