آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ، بالائی خیبرپختونخوا،جنوبی/شمال مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ، بالائی خیبرپختونخوا،جنوبی/شمال مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔شمال مشرقی/جنوبی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں لاہور(ائیرپورٹ)10،رحیم یار خان 09 اور خانپور میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی 47،دادو، دالبندین45، بھکر،نوکنڈی اور اوکاڑہ میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ عرب سے کمزور مرطوب ہوائیں ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے وسطی علاقوں میں داخل ہو سکتا ہے جبکہ موسمی کم دبائو مغربی بلوچستان پر موجود ہے ۔