گورنر خیبرپختونخوا سے سکندر حیات خان شیرپاؤ کی ملاقات

شاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے ملاقات کی۔ گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بدھ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے ملاقات کی۔ گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی اور سکندر شیرپاؤ نے عوامی مسائل کے حل اور خیبرپختونخوا کے مفادات کے تحفظ کے حوالے سے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا.