اسلام آباد ۔ 5 اگست (اے پی پی)امریکاکی معروف تجزیہ کار ڈاکٹر فرحت حق نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں مسلہ کشمیر کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کا اپنا الگ الگ موقف رکھتے ہیں، بھارت دنیا کے سامنے ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ کشمیریوں کی تحریک کی حمایت کر رہا ہے جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سارک کانفرنس میں مسلہ کشمیر توجہ کا مرکز رہا ہے ۔فرحت حق نے امیدکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد کا ثمر ضرور ملے گا۔ انھوں نے مسلہ کشمیرپر پاکستان کی کوششوں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی سطح پر اس مسلے کو مثبت انداز میں اجاگر کیا ہے۔
taa/mzm/hab 1052