سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی قطر اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں داخل

57

دوحہ ۔12فروری (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی تھرڈ سڈڈ جوڑی اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ناروے کی حریف کھلاڑی الریککے پیا ایکری اور ان کی رومانیہ کی جوڑی دار مونیکا نکولیسکوکو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

بدھ کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹلی کی تھرڈ سڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناروے کی حریف کھلاڑی الریککے پیا ایکری اور ان کی رومانیہ کی جوڑی دار مونیکا نکولیسکوکو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور2-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔