سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ ویمنز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

121
Paris Olympics

پیرس۔30جولائی (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی تھرڈسیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں ایرن ہوپ روٹلف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار لولو سن پر مشتمل نیوزی لینڈ کی جوڑی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایرن ہوپ روٹلف اور ان کی ہم وطن جوڑی دار لولو سن پر مشتمل نیوزی لینڈ کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹینس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔