22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںسارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ ویمنز ڈبلز سیمی...

سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

پیرس۔2اگست (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی پیرس اولمپکس ٹینس ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

سارہ ایرانی اور جیسمین پاؤلینی پر مشتمل اطالوی تھرڈسیڈڈ جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار کیٹی بولٹر اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ہیتھر واٹنس پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دی۔ پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

- Advertisement -

ویمنز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں اٹلی کی نامور ٹینس سٹار سارہ ایرانی اور ان کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے انگلینڈ کی نامور ٹینس سٹار کیٹی بولٹر اور ان کی ہم وطن جوڑی دار ہیتھر واٹنس پر مشتمل برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے ہرا کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں