ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ ، پاکستان اپنا پہلا میچ (کل) بھوٹان کے خلاف کھیلے گا

145
ساف انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ

راولپنڈی۔1ستمبر (اے پی پی):ساف انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ (کل) ہفتہ کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گا ۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم ساف انڈر 16 چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھوٹان پہنچ گئی ،

پاکستان ٹیم چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز (کل) بروز ہفتہ کو میزبان بھوٹان کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ دوسرا میچ 4 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گی ۔