اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):ساف انڈر 16 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے اور بھارت کا مقابلہ مالدیپ سے ہوگا۔چیمپین شپ کا فائنل 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں چھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت کو بنگلہ دیش اور نیپال کے ساتھ رکھا گیا اور اسی طرح گروپ بی میں پاکستان کو بھوٹان اور مالدیپ کے ساتھ رکھا گیا۔