سالانہ نیزہ باز ی فیسٹیول سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر

115
APP12-18 ISLAMABAD: February 18 – Participants arriving at the Annual Tent Pegging Festival-2018 organized by Al-Khayam Tent Pegging Club of Pakistan with the collaboration of Pakistan Sports Board at Sports Complex in the Federal Capital. APP photo by Abdullah Bai

میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے130کلبوں کے700 گھوڑوں نے حصہ لیا
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزارت بین الصوبائی رابطہ و پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ٹین پیگنگ کلبز کے تعاون سے دو روزہ سالانہ نیزہ باز ی فیسٹیول پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیرہوگیا۔میگا ایونٹ میں پاکستان بھر سے130کلبوں کے700 گھوڑوں نے حصہ لیا۔ایونٹ کا افتتاح وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری سید ابو احمد عاکف نے کیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کہ پی ایس سی نے مختلف سپورٹس ٹورنامنٹس کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے جن میں ہاکی ،کرکٹ،فٹ بال اور شوٹنگ بال ٹورنامنٹس شامل ہیں۔