سالانہ 17 ارب ڈالر حجم کی آلات جراحی کی عالمی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا حصہ 2 فیصد،بین الاقوامی برانڈز پاکستان سے بہترین معیار کے آلات جراحی ارزاں نرخوں پر خرید کر دنیا بھر میں ان کی مارکیٹنگ سے بھاری منافع کما رہے ہیں، رپورٹ

146

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) آلات جراحی کی عالمی مارکیٹ کا سالانہ حجم 17 ارب ڈالر ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کا حصہ 2 فیصد کے قریب ہے جو اس کی استعداد سے کہیں کم ہے۔ پاکستان میں تیار کئے جانے والے آلات جراحی کا بڑا حصہ انٹرنیشنل برانڈز کو فروخت کیا جاتا ہے جو اپنے نام سے ان کو عالمی منڈی میں فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے آلات جراحی کی عالمی منڈی میں پاکستان کی براہ راست تجارت کا تناسب کم ہے۔ اقتصادی تجزیہ کار مبارک زیب خان نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ کئی بین الاقوامی برانڈز اپنے ممالک میں پیداواری یونٹس بند کر رہے ہیں کیونکہ انہیں پاکستان سے بہترین معیار کے آلات جراحی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان سے آلات جراحی خرید کر دنیا بھر میں ان کی مارکیٹنگ سے بھاری منافع کما رہے ہیں